تحریک تلنگانہ کے جہدکاروں کا اجلاس ورنگل ڈیکلریشن اور دیگر اُمور پر غور و خوض

   

حیدرآباد 17 اگست (راست) تلنگانہ ادیم شنگھرشالہ کوآرڈینیشن کمیٹی (ٹی یو سی سی) کے بیانر تلے ایس وی کے شعیب ہال میں تلنگانہ موؤمنٹ ایکٹیویٹس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹی یو سی سی کی زیرقیادت جہدکاروں کا فورم تشکیل دیا گیا۔ چما سرینواسا ناگاراجو کو بحیثیت چیرمین منتخب کیا گیا ہے جبکہ کوآرڈینیٹرس کی حیثیت سے شہباز علی خاں امجد اور امبا راتھوڑ نائک کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے سرگرم کارکنوں نے شرکت کی اور انتخابات سے قبل کانگریس کی جانب سے اقتدار کے حصول پر ورنگل ڈیکلیریشن کے وعدہ پر غور و خوض کیا گیا۔ کارکنوں نے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور مثبت انداز میں تحریک کی کامیابی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔ اجلاس کے دوران مختلف اُمور بالخصوص تحریک کے قائدین پر پولیس کا ظلم پر جوابدہی، ورنگل ڈیکلیریشن پر عمل آوری اور تلنگانہ عوام سے کئے گئے وعدہ پر عمل آوری، ہر محکمہ میں کاموں کی تیز رفتار عمل آوری کے لئے گرین چیانل پر عمل آوری اور دیگر اُمور پر غور و خوض کیا گیا۔ شہباز علی خان امجد اور دیگر قائدین نے تیقن دیا کہ وہ تلنگانہ تحریک میں سرگرم رول ادا کرنے والوں کے ساتھ ہیں اور مثبت نتائج کے حصول تک جدوجہد میں شریک رہیں گے۔