تحریک عدم اعتماد پر تلگو دیشم مرکز کی تائید کرے گی،چندرا بابو نائیڈو کی ارکان پارلیمنٹ سے مشاورت

   

حیدرآباد ۔4۔ اگست (سیاست نیوز) آندھراپردیش کی اہم اپوزیشن تلگو دیشم پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر مودی حکومت کی تائید کرسکتی ہے۔ صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے اس مسئلہ پر پارٹی ارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چندرا بابو نائیڈو نے اپوزیشن کی تحریک کے خلاف ووٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ لوک سبھا میں تلگو دیشم کے 3 اور راجیہ سبھا میں ایک رکن ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ انتخابی مفاہمت کی منصوبہ بندی کے تحت پارلیمنٹ میں حکومت کی تائید کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ برسر اقتدار وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے پہلے ہی تحریک عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔