تحصیل دفاترمیں سی سی کیمروں کی تنصیب

   

نظام آباد میں ملازمین کے تحفط کیلئے اقدامات ، کمشنر پولیس

نظام آباد :15؍ نومبر ( ِسیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حال ہی میں سنگاریڈی ضلع کے عبداللہ پورمیٹ میں تحصیلدار وجیہ ریڈی کے بہیمانہ قتل کی واردات کے بعد یونیو ریونیو ملازمین کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کے علاوہ سی سی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے ۔ عبداللہ پورمیٹ میں واقعہ کے بعد ریونیو ملازمین نے 5 دن تک کام کاج کو بند رکھتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا اور اس واقعہ کے بعد نظام آباد میں بھی درخواست گذاروں کی جانب سے بھی ریونیو ملازمین کیخلاف ناراضگیوں کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کے روز پرجاوانی میں درپلی منڈل کے دباک موضع سے تعلق رکھنے والے گنگادھر نے کلکٹریٹ کے روبرو واقع درخت پر چڑھ کر ریونیو ملازمین کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے درخت سے پھانسی لینے کی کوشش کی تھی اس کے علاوہ بودھن آرڈی او آفس میں پٹرول لیکر ایک کسان احتجاج کیا تھا ان واقعات کو دیکھتے ہوئے ضلع کلکٹر ایم رام موہن رائو نے ریونیو ملازمین اور آفسوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے کمشنر پولیس مسٹر کارتیکیا کے ساتھ اپنے چیمبر میں ایک اجلاس منعقد کیا تھااور اس اجلاس میں تمام تحصیل آفسوں میں سی سی کیمروں کی تنصیب کرنے کی اور پرجاوانی کو آنے والے درخواست گذار اپنے ساتھ کسی قسم کی اشیاء نہ لانے کی بالخصوص ہتھیار ، کیڑے مار دوا ، کیروسین ، پٹرول نہ لانے کے علاوہ درخواست گذار کی تنقیح کرنے کے بعد ہی اندر چھوڑنے کی اور پولیس کو اطلاعات فراہم کرنے کی کمشنر پولیس نے خواہش کی اور تحصیل آفس ، ریونیو ڈیویژنل آفس میں سی سی کیمروں کو تنصیب کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے اور ہر آفس میں پوائنٹ بک رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ کمشنر پولیس نے کلکٹریٹ میں سخت چوکسی کے اقدامات کرتے ہوئے پرجاوانی کے روز درخواست گذاروں کی جانچ پڑتال کے بعد ہی اندر چھوڑنے اور ڈاک اسکواڈ کو تعینات کرنے اور پرگتی بھون کو آنے والے افراد کی تنقیح کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اس فیصلہ کے تحت کلکٹریٹ میں سختی نظام کو نافذ کیا جارہا ہے اور ضلع کے تمام تحصیل آفس ، آرڈی او آفیسوں پر سی سی کیمروں کی تنصیب جلداز جلد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔