تحفظات مسئلہ کیلئے بی جے پی ذمہ دار: سی پی آئی (ایم ایل)

   

لکھنؤ10فروری(سیاست ڈاٹ کام ) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(ایم ایل) نے سرکاری نوکریوں و پرموشن میں دلت۔قبائلیوں کو ریزرویشن دینے کو لازمی کرنے کے بجائے اسے ریاستی حکومت کے ثوابدید پر چھوڑنے والے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کے لئے بی جے پی اور اس کی حکومت کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔پارٹی کے ریاستی سکریٹری سدھاکر یادو نے پیر کو جاری بیان میں اس حکم کو مایوس کن اور سماجی انصاف کے خلاف بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے عملی نفاذ میں نوکریوں میں محروم طبقات کو ریزرویشن ملنا ہی بند ہوجائے گا۔بی جے پی اور اس کی پیرنٹ تنظیم آر ایس ایس یہی چاہتے بھی ہیں۔ کئی مواقع پر آر ایس ایس سربراہ اس کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔انصاف کے تازہ فیصلے کی پس منظر میں اترا کھڈ کا ایک معاملہ تھا۔ جہاں بی جے پی کی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی تمہید میں سماجوادی جمہوریہ بنانے وسماجی انصاف دستیاب کرانے کی بات کہی گئی ہے ۔