تحویل میں لیا ہوا ایرانی اسلحہ یوکرین بھیج دیا گیا

   

واشنگٹن :امریکہ نے تحویل میں لی ہوئی اور ایران کی ملکیت 1.1 ملین گولیاں اور اسلحہ یوکرین بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے۔وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرن جین۔پیئر نے دارالحکومت واشنگٹن میں معمول کی پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔جین پیئر نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فیصلے کے برخلاف یمن کے حوثیوں کو بھیجی گئی1 ملین گولیوں کو دسمبر کے مہینے میں امریکہ کی طرف سے تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ اب یہ اسلحہ یوکرین کوبھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی یہ حرکت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 2216 نمبر فیصلے کی خلاف ورزی تھی۔ امریکہ نے ظلم کے خلاف یوکرین کی جنگِ آزادی کا ساتھ دینے اور ایران کی علاقے اور علاقے سے باہر عدم استحکام پھیلانے والی کاروائیوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکہ مرکزی کمانڈ آفس ‘سینٹ کوم ‘ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کی طرف سے ایک بادبانی اور لکڑی کے بحری جہاز کے ذریعے یمن کے لئے روانہ کی گئی گولیوں کو تحویل میں لے لیا گیا تھا جویوکرین منتقل کر دی گئی ہیں”۔