تخم اور کھاد کی کوئی قلت نہیں

   

سدی پیٹ ضلع صدر کانگریس کا کسانوں کو تیقن
گجویل۔ 30 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سدی پیٹ کانگریس پارٹی صدر نرسا ریڈی کی قیادت میں آج گجویل اگریکلچر مارکیٹ کمیٹی چیرمین نریندر ریڈی وائس چیرمین سردار خان کے علاوہ اگریکلچر مارکیٹ کمیٹی معاون ارکان و کانگریس قائدین نے مستقر گجویل میں موجود کھاد اور تخم کے دوکانوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ کھاد و تخم خریدی کرنے والے کسانوں سے بات چیت کی۔ بعد میں نرساریڈی نے کہا کہ حلقہ گجویل کے کسانوں کو فی الحال کھاد اور تخم کی وافر مقدار میں سربراہی کرنے کے اقدامات متعلقہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بی آر ایس قائدین کی جانب سے کھاد اور تخم کی قلت کا پروپگنڈہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھاد اور تخم کی الاٹمنٹ کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہوتی ہے۔ اس موقع پر اگریکلچر مارکیٹ کمیٹی معاون ارکان کروناکر ریڈی، یادگری، ڈاکٹر وحید، سرینواس، سید متین ملاریڈی کے علاوہ کانگریس قائدین، کانگریس گجویل ٹاؤن صدر راملو ، سیکریٹری اصغر کے علاوہ کانگریس کارکن کونڈل ریڈی، محمد ظہیرالدین و دیگر موجود تھے۔
سدی پیٹ میں43گمشدہ فونوںکی بازیابی
سدی پیٹ 30؍جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)43 سے زائد فون جو پچھلے کچھ دنوں میں سدی پیٹ ڈویژن میں گم ہو گئے تھے ،انہیں سی ای آئی آر ٹیکنالوجی کیساتھ برآمد کیا گیاجسے آج سدی پیٹ پولیس کمشنر انو رادھا کی ہدایت پر سدی پیٹ اے سی پی آفس میں متعلقہ متاثرین کے حوالے کیا گیا ان 43 فونس کی جملہ مالیت 7,50,000 روپئے ہے۔سدی پیٹ اے سی پی ایم رویندر ریڈی نے کہا کہ اگر کوئی سیل فون کہیں بھی گرا ہوا ہے، چاہے کسی نے اسے چوری نہ کیا ہو، ڈیٹا کو فوری طور پر سی ای آئی آر میں درج کیا جانا چاہئے ۔