واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی روزانہ کی نیوز بریفنگ سے دنیا کو امریکہ کی خارجہ پالیسیوں سے آگاہ کرنے والے ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس Ned Price آئندہ ہفتے اسی محکمے میں نیا چارج سنبھالنے کے لیے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔رپورٹ کے مطابق نیڈ پرائس، بائیڈن انتظامیہ کے پہلے روز سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیں، وہ اب براہ راست امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے لیے خدمات سرانجام دیں گے۔نیڈ پرائس نے 13 مارچ کی سہ پہر نیوز بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ میری آخری آن کیمرہ بریفنگ ہوگی، میری پہلی بریفنگ 2 فروری 2021 کو ہوئی تھی‘، وہ 17 مارچ تک ٹیلی فونک بریفنگ دیتے رہیں گے۔