ترجیحاتی تجارتی نظام کے تحت ہندوستان کا درجہ ختم

   

واشنگٹن 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے اپنے بازاروں تک اس کی رسائی فراہم کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ہندوستان کے ‘ٹیکس فری’ ملک کے درجے کو ختم کر دیا ہے ۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کانگریس (پارلیمنٹ) کو ایک مکتوب کے ذریعے یہ ا طلاع دی ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے پیر کو کانگریس کو بتایا‘‘میں عمو می ترجیحاتی نظام (جی ایس پی) پروگرام کے تحت ترقی پذیر ملک کے طور پر ہندوستان کو حاصل درجے کو ختم کرنے کی ا طلاع دے رہا ہوں۔ میں یہ قدم اس لیے اٹھا رہا ہوں ،کیونکہ امریکہ اور ہند ستان حکومت کے درمیان مضبوط تعلقات کے باوجود میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ ہندوستان نے امریکہ کو یہ یقین دہانی نہیں کرائی ہے کہ وہ اپنے بازاروں میں اس کی منصفانہ اور مناسب رسائی فراہم کرے گا’’۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر ٹرمپ نے ایک دیگر مکتوب میں کانگریس کو بتایا ہے کہ انہوں نے اقتصادی ترقی کی بنیاد پر ترکی کے ٹیکس فری ملک کے درجے کو بھی ختم کر دیا ہے ۔