ترقیاتی اسکیمات کے سی آر حکومت کی کامیابی کی ضمانت

   

نیالکل میں بی آر ایس کی انتخابی مہم، مانک راؤ اور تنویر الدین کا خطاب
نیالکل۔27۔ اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آریس پارٹی امیدوار ظہیرآباد کے مانک راؤ، محمد تنویر الدین چیرمین تلنگانہ انڈسٹریل کارپوریشن نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے ملاقات کرتے ہوئے بی آریس امیدوار کے مانک راؤ ، محمد تنویر الدین چیرمین تلنگانہ انڈسٹریل کارپوریشن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی اور بی جے پی پارٹی کے وعدوں پر کسی کو اعتماد نہیں بی آریس حکومت چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ریاست کی عوام میں فلاحی اسکیمات کو روشناس کروانے میں تاریخ رقم کی ہے ،چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ریاست کی تمام طبقات کی یکساں ترقی کیلئے نمایاں اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں عوامی فلاحی اسکیمات رعتیو بندھو شادی مبارک کلیان لکشمی آسرا پنشن دلت بندھو بی سی بندھو کسانوں کو مفت برقی اقامتی اسکولس میں معیاری اور تعذیہ بخش غذا جیسی اسکیمات جاری ہے جس میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے اپنے انتخابی منشور میں کئی فلاحی اسکیمات کو وسعت دیا اور اسکیمات کو عوام کی دہلیز تک پہنچایا۔سوبھاگیہ لکشمی اسکیم کے تحت غریب خواتین کو ماہانہ تین ہزار روپیوں ہر خاندان کو 400 روپیوں پکوان گیس خواتین سیلف گروپس کیلئے عمارتوں کی تعمیرمعذروین کے وظائف میں اضافہ راشن دوکانات میں باریک چاول جیسی کء فلاحی اسکیمات شامل ہے انہوں نے کہا کہ بی آریس پارٹی تیسری مرتبہ تاریخی کامیابی درج کرے گی۔ اس موقع پر شیوا کمار انچارج ،دیوی پرساد، محمد باسط وسیم الدین ارون نوید ویگر موجود تھے۔