ترقیاتی کاموں میں کوہیر، ضلع میں سرفہرست

   

دفتر منڈل پریشد میں جائزہ اجلاس، ضلع کلکٹر ہنمنت راؤ کا خطاب

کوہیر ۔ ضلع کلکٹر مسٹر ہنمنت راؤ نے کوہیر منڈل کے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس دفتر منڈل پرجا پریشد میٹنگ ہال میں منعقد کیا ۔ کلکٹر نے عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سنگاریڈی کے جملہ 25 منڈلوں میں کوہیر منڈل وہ واحد منڈل ہے جس میں حکومت کی فلاحی اور ترقیاتی کاموں میں سرفہرست ہے ۔ اس لئے ضلع سنگاریڈی کے تمام منڈل میں ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس لئے کوہیر منڈل سے اس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ کوہیر منڈل کے جملہ 24 مواضعات میں ڈمپنگ یارڈ ، ہریتا ہارم ، نرسری شمشان گھاٹ ، صاف صفائی ، برقی پانی اور رعیتو ویدیکا کی عمارتوں کی تعمیری کاموں تکمیل کے علاوہ ہر ایک گرام پنچایت میں ٹریکٹروں کی خریدی جس کے ذریعہ پینے کے پانی اور کچرے کی نکاسی کے کام انجام دئے جارہے ہیں۔اس طرح کوہیر منڈل میں آپ لوگوں کی خصوصی دلچسپی سے یہ کام ممکن ہوا ہے ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ کوہیر منڈل کو آدرش منڈل کے طور پر پیش کرنے کیلئے مزید تھوڑی محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کو اجناس کی راس کرنے کیلئے کھیلوں کی تعمیر کیلئے 66 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ ایک کھلے کیلئے 60 ہزار حکومت کی جانب سے دئے جارہے ہیں ۔ اس جانب سے کسانوں کو ترغیب دینے پر ضلع کلکٹر نے عہدیداروں پر زور دیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ کوہیر منڈل کو ماڈل منڈل بنانے کے بعد چیف منسٹر کو اس کی رپورٹس پیش کی جائے گی ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کوہیر منڈل میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سرکاری عہدیاروں کی شال پوشی ایم پی او وینکٹ ریڈی اے پی او اور پنچایت سکریٹری کی تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر ضلع پریشد سی ای او ایلیا ، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیدار موجود تھے ۔