ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے عہدیداروں کو ہدایت

   

مٹ پلی ۔ 11 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مشن بھگیرتا تکمیل طلب اُمور کی جلد انجام دہی کیلئے ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیاساگر راؤ نے ضلعی سطح پر متعلقہ عہدیداران سے اجلاس طلب کرکے اُمور کو جلد تکمیل کرنے اور مقامی عوام کو راحت فراہم کرنے کی بات ہی ۔ بعض مقامات پر پائپ لائینوں کی غیردرستگی کو دور کرتے ہوئے اپنے متعلقہ ذمہ داریوں کو جلد انجام دینے کی تاکید کی ۔ ضلعی سطح پر عہدیداران و انجینئر س نے شرکت کی ۔ دریں اثناء ایم ایل اے کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ اپنے متعلقہ اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی اُمور کی عاجلانہ انجام دہی کیلئے ضلع کلکٹر گگلوت روی سے دفتر میں ملاقات کی اور ترقیاتی اُمور میں عاجلانہ پیشرفت کیلئے تعاون کی خواہش کی جس پر کلکٹر نے ممکنہ اقدامات کئے جانے کی بات کہی بعد ازاں ایم ایل اے ودیاگر ساگر راؤ نے اپنے ضلعی پارٹی بی آر ایس دفتر میں اپنے اُمور کا جائزہ لیا۔