ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے

   

ورنگل میں جائزہ اجلاس کے دوران عہدیداروں کوکلکٹر کی ہدایت

ورنگل۔/20نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہردے پراجکٹ کے تحت شہر ورنگل میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کیلئے ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل کڈا دفتر میں جائزہ اجلاس کے موقع پر عہدیداروں کو ہدایت دی کی۔ کڈا چیرمین مری یادو ریڈی و دیگر عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر بھدرا کالی بند پراجکٹ کے کاموں کی سست رفتاری رہنے پر متعلقہ کنٹراکٹرس پر برہمی ظاہر کی۔ ضلع ورنگل میں ترقیاتی کاموں سے متعلق آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ سے منظوری ملنے کے بعد کاموں کو جاری رکھا جائے گا۔ جین مندر کے تعمیری کاموں کے ساتھ ساتھ رام پور علاقہ میں آکسیجن پارک سے ہر ایک مستفید ہوسکے۔ بھدرا کالی بند کے تعمیری کاموں کو 31 ڈسمبر تک مکمل کرلینے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدیت دی ۔اِنر روڈ کیلئے 28 ایکڑ 27 گنٹے اراضی حصول کیلئے 59 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ عرس تا اینوماملا مارکٹ سیکنڈ گیٹ انر رنگ روڈ، ضلع ورنگل منڈل ریلوے ٹریک پر 15 کروڑ لاگت سے آر او بی کی تعمیر کے علاوہ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ رئیل اسٹیٹ کی طرح کڈا گورنمنٹ رئیل اسٹیٹ کی طرح کام کرے گا۔ اس کیلئے200ایکڑ اراضی حصول کا نشانہ مقرر کیا گیا اس موقع پر کڈا چیرمین مری یادو ریڈی نے کہا کہ نئے سال میں بھدرا کالی بند کا آغاز کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کڈا کے تحت کئی ایک ترقیاتی پراجکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔