ترقی اور امن کیلئے بی آر ایس کو ووٹ دیں: کے ٹی آر کانگریس اور بی جے پی کی باتوں میں نہ آئیں،

   

کریم نگر میں گنگولاکملاکر کو کامیاب کرنے کی اپیل کریم نگر 18/اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ ترقی اور فلاح و بہبود امن و امان کے لیے ٹی آر ایس کو ووٹ دیں ،کریم نگرمیں منعقد کردہ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ تلنگانہ میں ان دس سالوں میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ مثالی ہیں اس سے پہلے تلنگانہ میں کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دئے گئے۔ تلنگانہ تحریک اسی کریم نگر سے شروع کی گئی تھی۔گنگولاکملاکر کی قیادت میں بی سی ویلفیر نے کافی ترقی کی ہے ترقی کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے کام انجام دیے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنڈی سنجے نے تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہندو مسلمان کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ یہاں سے بھاگ کر حسن آباد میں چناو لڑ رہے ہیں۔راہول گاندھی، پرینکا گاندھی آئیں گے۔بی جے پی کے لوگ آئیں گے طرح طرح کی باتیں کریںگے ان کی باتوں میں نہ آئیں ٹی آر ایس کو ووٹ دے کر گنگولا کملا کر کو جتائیں ۔ اس جلسہ کو ریا ستی وزیرگنگولاکملاکر، ریاستی پلاننگ کمیشن کے نائب صدر بوئن پلی ونود کمار، میونسپل میئر وائی سنیل راؤ و دیگر قائدین نے مخاطب کیا۔