ترقی و فلاح و بہبود میں ٹی آر ایس عہد کی پابند

   

سدی پیٹ میں انتخابی مہم ‘وزیرفینانس ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد : وزیرفینانس ہریش راؤ نے ترقی کو دیکھتے ہوئے ٹی آر ایس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ سدی پیٹ میں وارڈ نمبر 15 اور 31 کے پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم میں ہریش راؤ نے کہا کہ سدی پیٹ کی ترقی کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے وسیع ترقی و تعمیری کاموں کو انجام دیا ۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سدی پیٹ ایک مثالی شہر میں تبدیل ہوگیا۔ عوام جائزہ لیں کہ کس نے ترقی کی ۔ عوام کے درمیان رہنے والوں کو ترجیح دینا چاہئے۔ الیکشن کے دوران ووٹ مانگنے آنے والے اپوزیشن قائدین و نمائندے انتخابات کے بعد عوام میں نظر نہیں آئیں گے۔ ایسی پارٹیوں کو ووٹ دینا اپنا ووٹ ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ ٹی آر ایس حکومت میں تمام طبقات سے انصاف کیا گیا ۔ لاکھوں لوگوں کو آسرا پنشن سے راحت دی جارہی ہے۔ بڑے پیمانے پر ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کئے جارہے۔ گھر گھر نلوں کے ذریعہ پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ سدی پیٹ کو خوبصورت شہر میں تبدیل کرنے 270 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ ریاست میں غریب طلبہ کو بھاری تعلیم مفت فراہم کی جارہی ہے۔ غریب عوام کیلئے مؤثر طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے شادی مبارک، کلیان لکشمی اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سدی پیٹ کی مزید ترقی کیلئے میونسپلٹی کے تمام وارڈس پر ٹی آر ایس کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی اور کہا کہ عوام سے وعدہ کرتے ہیں وہ عوام کے درمیان رہ کر ترقیاتی کام کرائیں گے۔