ترقی پذیر ممالک کا قرض پانچ فیصد بڑھ گیا : ورلڈ بینک

   

واشنگٹن ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترقی پذیر اقوام پر قرض کا مجموعی بوجھ زائد از پانچ فیصد بڑھ کر 7.8 ٹریلین ڈالر ہوچکا ہے۔ ورلڈ بینک نے چہارشنبہ کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ اس اضافہ کی اہم وجہ چینی قرض کا بڑھنا ہے۔ 10 سرکردہ قرض داروں کو چھوڑ کر بیرونی قرض میں صرف 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ افریقی خطہ کے قرض میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔