ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں راحت دینے عالمی برادری سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپیل

   

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہیکہ وہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں راحت دینے کیلئے اقدامات کریں۔ یہ ممالک کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے مشکل حالات کا شکار ہیں۔ پاکستان میں کوروناوائرس کی وباء سے اب تک 5000 سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیام میں عمران خان نے کہا کہ زیادہ قرض کے بوجھ والے ممالک کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس وباء سے نمٹنے کیلئے وہ عوام کو بھی امدادی پیاکیجس فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی وباء کو بین الاقوامی سطح پر مستحکم اور مضبوط منصوبوں کے بغیر روکا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششوں سے صحت اور معاشی امور کو فروغ دینے کیلئے پلیٹ فارم مہیا ہوگا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے اس کام میں آگے آنے کی دعوت دی۔