ترقی کیلئے کانگریس اقتدار ضروریششی دھر ریڈی

   

میدک /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی ششی دھر ریڈی سینئیر کانگریس قائد و سابق رکن اسمبلی میدک نے عوام سے کہا کہ ریاست کی ترقی اور ملک کی ترقی کیلئے کانگریس کو اقتدار پر لانا ضروری ہے ۔ بی جے پی صرف ملک میں سرمایہ کاروں اور سرمایہ داروں کی بھلائی کیلئے کام کرتی آرہی ہے ۔ غریب اور غریب ہوتا چلا جارہا ہے ۔ اسی طرح ریاست کی بی آر ایس حکومت نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے ۔ اس لئے دونوں پارٹیوں بی جے پی اور بی آر ایس کو اس بار اقتدار سے دور رکھنا ضروری ہے ۔ ابھی اسمبلی انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں تو ریاست تلنگانہ میں کانگریس کو 90-100 تشکیل آسانی کے ساتھ حاصل ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے میدک ایم ایل اے پدماریڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میدک میں کوئی ٹھوس ترقیاتی کاموں کی انجام دہی نہیں ہوسکی ۔