ترنمول کانگریس ایم پی کو ’نوسی اے اے‘ لاکٹ نکالنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج بحث کے دوران ترنمول کانگریس کی رکن کو ان کے گلے سے وہ لاکٹ نکالنے کیلئے کہا گیا جس پر ’’نو این آر سی، نو سی اے اے‘‘ کندہ تھا۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کی شدت سے مخالفت کی جارہی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن ڈولاسین نے جب چھوٹی صنعتوں کی وزارت کے کام پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے اپنی بات شروع کی تو صدرنشین نے گلے سے لاکٹ نکالنے کی ہدایت دی۔