نئی دہلی،18مارچ(سیاست ڈاٹ کام)چہارشنبہ کو کے روز ترنمول کانگریس کے کئی ممبران کورونا وائرس کے پیش نظر ماسک لگا کر آئے اور ایوان کی کارروائی میں حصہ لیا۔ چیئر مین ایم ونکیا نائیڈو نے صبح ایوان کی کارروئی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ممبران کو ماسک لگا نے کی اجازت نہیں ہے وہ یا تو ماسک ہٹا لیں یا ایوان سے باہر چلیں جائیں۔ترنمول کانگریس کے ممبر ڈیریک اوبرائن ،سوکھیندو شیکھر رائے اور ان کی پارٹی کے دیگر ممبران ماسک لگا کر ایوان میں آئے تھے ۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اگر ماسک نہیں ہٹایا گیا تو وہ ممبران کے خلاف کارروائی کریں گے ۔اس پر کانگریس کے ایم وی راجیو گوڑا نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کا خوف ہے اور احتیاط برتی جا رہی ہے ۔
