کولکاتا: ترنمول کانگریس میں نوجوان اور بزرگ لیڈروں کو لے کر جاری کشمکش پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر دلیپ گھوش نے کہا کہ اگر کسی پارٹی کے پاس نظریہ یا کام کرنے کا طریقہ نہیں ہے اور اس کا کوئی بڑا مقصد نہیں ہے تو وہ پارٹی زیادہ دیر نہیں چلتی ہے ۔ترنمول کانگریس کا یہی صورت حال ہے ۔سی پی آئی ایم کے مظالم سے بچنے بنگال کے عوام نے ترنمول کانگریس کو لے کر آئے ۔دلیپ گھوش نے کہا کہ اگر کسی پارٹی کا مقصد صرف طاقت اور پیسہ ہے تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس پارٹی کے ساتھ کیا ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس ، سی پی ایم کانگریس کوئی بھی ہو، ہمیں کوئی فائدہ یا نقصان نہیں ہے ۔ان پارٹیوں کو ایک دن ختم ہوجانا ہے ۔ بی جے پی ایک مقصد کے ساتھ چل رہی ہے ۔ لاکھوں مزدور محنت کرتے ہیں۔ ہم الیکشن جیت کر لوگوں کو ترقی دیتے ہیں۔فرہاد حکیم سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرانتخابی موسم میں روتے ہیں ۔اگر سی بی آئی ای ڈی کام کرتی ہے یا چور کو پکڑتی ہے تو وہ سڑکوں پر کیوں نکلتے ہیں؟ لوگوں کو عہدے سے کیوں نہیں ہٹاتے ؟ کیا یہ دوغلا پن نہیں ہے ؟ مجرموں کو چھپانا بند کرو۔زیادہ تر لوگ جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کو سب کا علم ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرہاد حکیم پہلے بھی کئی پروگرام کا اعلان کرچکے ہیں ۔انہیں پہلے خود اپنے آپ کو بچانے کی ضرورت ہے ۔بنگال میں ہرجگہ دھرنا اور مظاہرہ ہورہا ہے ۔
