ترواننتاپورم سے قطر کیلئے فلائٹ آپریشن متاثر ِ

   

ترواننتا پورم، 24 جون (یو این آئی) قطر میں امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملے کے بعد مغربی ایشیا میں فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ترواننت پورم اور کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے ۔مغربی ایشیا کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کچھ پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے ، ان کا رخ بدلہ جاسکتا ہے یا پھر انہیں منسوخ کیا جا سکتا ہے ۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا، “مسافروں سے درخواست کی جاتی ہیکہ وہ ہوائی اڈے پر پہنچنے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے اپنی پروازوں کی حالت معلوم کریں۔ قطر کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ، ترواننتاپورم۔بحرین گلف ایئر کی پرواز تھرواننت پورم واپس آرہی ہے ۔