تروپتی تروملا دیواستھانم بھکتوں کے لیے بند

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔12جون(سیاست نیوز) تروپتی تروملا دیواستھانم کو بھکتوں کیلئے بند کردیا گیا ۔تروپتی میں واقع گوند راجہ سوامی مندر کے ایک ملازم کو کورونا وائرس کی تصدیق کے فوری بعد مندر کو دو یوم کے لئے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے مذہبی مقامات کی کشادگی کے اعلان کے بعد دو یوم قبل ہی تروپتی تروملا دیوستھا نم کو درشن کیلئے کھولا گیا تھا لیکن اندرون دو یوم ایک ملازم کو مختلف عوارض کی شکایات کے بعد اس کا کورونا وائرس معائنہ کیا گیا اور آج جب کورونا وائر س کی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مذکورہ ملازم کورونا وائرس سے متاثر ہے تو مندر کے انتظامیہ آئندہ دو یوم کے لئے فوری مندر کے دروازے درشن کیلئے بند کردیئے اور مند کے تمام ملازمین کے کورونا وائرس کے معائنہ پر غور کیا جا رہاہے۔