تروپتی ( آندھرا پردیش ) 3 فبروری ( پی ٹی آئی ) تروپتی میں گوند راجہ سوامی مندر سے سونے کے تین تاج کا سرقہ کرلیا گیا جن کا جملہ وزن 1.3 کیلوگرام بتایا گیا ہے ۔ یہ تاج لارڈ وینکٹیشورا ‘ سری لکشمی اور سری پدماوتی کی مورتیوں پر رکھے گئے تھے ۔ ان کے سرقہ کا ہفتہ کی رات میں علم ہوا ۔ ٹی ٹی ڈی کے ایک سکیوریٹی عہدیدار نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ خاطیوں کا پتہ چلانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کا فوٹیج حاصل کیا جا رہا ہے ۔ ٹی ٹی ڈی نے اس سلسلہ میں پولیس میں ایک شکایت بھی درج کروائی ہے ۔