حیدرآباد12نومبر (یو این آئی) اے پی تروپتی میں چڈی گینگ پھر سرگرم ہوگئی ہے ۔رینی گنٹہ آٹونگرمیں ایک آٹوموبائل شاپ میں گینگ نے چوری کی ناکام کوشش کی تاہم وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ان کی یہ حرکت قید ہوگئی۔یہ افراد چڈی پہن کر چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہیں اسی لئے اس گینگ کا نام چڈی گینگ رکھاگیا ہے ۔مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس چوکس ہوگئی ہے ۔پولیس نے کیس درج کرکے تلاش شروع کردی۔ پولیس نے مقامی افراد سے کہاکہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص کی اطلاع پولیس کو دیں اور کسی اجنبی کی آمد پر دروازے نہ کھولیں۔