تروپتی میں ہاتھی کے حملہ میںدوکسان ہلاک

   

حیدرآباد 14 مئی (یواین آئی) آندھراپردیش کے تروپتی میں ہاتھی کے حملہ میں دو کسانوں کی موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے گنڈلہ پلی میں دو کسان کھیت میں کام کررہے تھے کہ وہاں اچانک ایک ہاتھی آگیا۔اس کو دیکھ کر کسان خوفزدہ ہوگئے جو اپنی جان بچانے کیلئے دوڑپڑے تاہم ہاتھی کے حملہ میں یہ دونوں ہلاک ہوگئے ۔