ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے

   

انقرہ : وسطی ترکیہ کے علاقوں میں ریختر پیما پر 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ یورپین سنٹر برائے زلزلہ کے مطابق ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر پر تھی۔اس سے قبل فروری میں ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجہ میں تاحال 35000 ہزار جاں بحق ہوگئے تھے۔ ریخترسکیل پر 7.7 اور 7.6 کی شدت کے دو زلزلوں سے رہائشی عمارتوں کو تقریباً 70.8 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا تھا۔