ترکیہ کا خرطوم سے اپناسفارت خانہ پورٹ سوڈان منتقل کرنے کا فیصلہ

   

انقرہ : ترکیہ کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ان کاملک سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپنے سفیرکی گاڑی پرفائرنگ کے بعد اپنا سفارت خانہ پورٹ سوڈان منتقل کردے گا۔انہوں نے جنوبی شہرانطالیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’عبوری حکومت اور سوڈانی فوج کی سفارش پرہم نے سکیورٹی وجوہ کی بنا پراپنا سفارت خانہ عارضی طور پر پورٹ سوڈان منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے‘‘ سوڈان میں ترک سفیر کی کارپرنامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی ہے ۔