ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ناروے اور تیونس ہم منصبوں سے ملاقات

   

انقرہ : ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ناروے اور تیونس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی۔ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ناروے کی وزیر خارجہ اینیکن ہیوٹ فلٹ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں 6 فروری کے زلزلے کے بعد ناروے کے ترکیہ کے ساتھ اتحاد و تعاون پر شکریہ ادا کیا۔مذاکرات میں نیٹو کی توسیع، استنبول اناج سمجھوتیکی مدت میں اضافے اور افغانستان اور صومالیہ کے تازہ حالات پر بات چیت کی گئی۔