ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے مقننہ سال کا افتتاح ، اردغان کا خطاب

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے امریکہ کی جانب سے قبرصی یونانی انتظامیہ پر اسلحہ کی پابندی کو ہٹانے کے فیصلے کو “ناقابلِ قبول” قرار دیا ہے۔صدر اردغان نے ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے نئے مقننہ سال کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”آج ہم اپنی 27 ویں دور کی قومی اسمبلی کیآخری مقننہ سال کا افتتاح کر رہے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری اسمبلی انتخابی کیلنڈر کے مطابق سرگرمیوں کی نگرانی کرنے سے پہلے بہت سے اہم ضابطہ نافذ کر کے اس قانون ساز سال کا بہترین طریقے سے استعمال کرے گی۔”دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے جناب ایردوان نے دہشت گردوں کی اب یہ آخری سانسیں ہے جس کا مظاہرہ یہ چھوٹی موٹی کاروائیوں کے ساتھ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم ہر لمحہ اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردوں کی پشت پر سوار ہیں۔حالیہ برسوں میں معیشت میں حاصل کی گئی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے، اردغان نے کہا، “قوت خرید کی برابری کے مطابق، ترکیہ 2021 میں دنیا کی 11ویں بڑی معیشت اور یورپ کی چوتھی بڑی معیشت بن گیا ہے۔”