ترکی۔آرمینیا تعلقات کی بحالی خطہ میں امن و خوشحالی لائے گی: امریکہ

   

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آرمینی وزیراعظم نکول پاسنیان سے ملاقات میں کہا کہ جنوبی قفقازمیں امن کی جانب پیش رفت مثبت ہے۔امریکی امور خارجہ کے مطابق،بلنکن اور پاشنیان نے ٹیلی فون بات چیت میں علاقے کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔بات چیت میں امریکی وزیر خارجہ نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان بات چیت کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ یہ پیش رفت مثبت انداز میں آگے بڑھنی چاہیئے۔علاوہ ازیں بلنکن نے کہا کہ ترکی اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کی بحالی سے علاقے میں امن و سلامتی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔