ترکی اب ترکیہ کہلائے گا

   

نیویارک : اقوامِ متحدہ نے ترکیہ کا نام تبدیل کرکے ترکیے کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے کہا ہیکہ چہارشنبہ کو ترک وزیرِ خارجہ میلود چاؤش اولو کی جانب سے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک مراسلہ موصول ہوا تھا جس میں جمہوریہ ترکی کا نام تمام دستاویزی کارروائی میں ’ترکیہ‘ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مراسلہ موصول ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں جمہوری ترکی کا نام ’ترکیہ‘ کے طور پر رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔گزشتہ برس ترک صدر رجب طیب اردغان نے بھی ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام رسمی مراسلت اور کاروباری برانڈنگ وغیرہ میں Turkey یا Turkie اور Turquie کے بجائے ترکیہ (Turkiye) کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔اس کے بعد ہی سے ترکی نے اقوامِ متحدہ میں اپنا نام انگریزی میں بھی ’ترکیہ‘ رجسٹرڈ کرانے کی تیاری شروع کردی تھی اور جمعرات کو نام کی تبدیلی کا عمل مکمل کر دیا گیا ہے۔گوگل پر ’ٹرکی‘ لکھا جائے تو سرخ پرچم کے ساتھ اس پرندے کی تصویر بھی سامنے آتی ہے جسے امریکہ میں ’تھینکس گیونگ ڈے‘ اور کرسمس کے تہوار پر بڑے اہتمام کیساتھ پکایا جاتا ہے۔ایک بڑے پرندے کا نام ہونے کے علاوہ کیمبرج ڈکشنری میں اس لفظ کا ایک اور معنی ’احمق یا بے وقوف‘ شخص بھی درج ہے۔