ترکی اور اٹلی کی باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں تیزپیشقدمی

   

انقرہ : وزیر خارجہ میولود چاوش اولوکا کہنا ہیکہ وہ اٹلی کے ساتھ ترکی کی غیر ملکی تجارت کی استعداد سے آگاہ ہیں۔بیلیک ٹورازم سنٹر میں انطالیہ میں اٹلی کے اعزازی قونصل خانے کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر میں چاووش اولو نے کہا کہ اٹلی اور ترکی کے تعلقات کی جڑیں گہری ہیں۔اٹلی کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کرنے کا ذکر کرنے والے چاوش اولو نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے ہم خطے میں اور خاص طور پر لیبیا اور دیگر مسائل میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ باہمی دلچسپی اور فائدے کی بنیاد پر دوطرفہ تجارتی حجم، اقتصادی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی کوششیں جاری ہیں۔برآمدات کے حجم میں ہمارا ہدف 30 بلین ڈالر تک پہنچنا ہے۔ ہم اپنی استعدادسے آگاہ ہیں۔ ہم اس سمت میں ضروری اقدامات کریںگے۔ آنے والے دورمیں بین الاحکومتی سربراہی اجلاس سمیت تمام میکانزم کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم 30 بلین ڈالر کے ہدف تک پہنچ جائیں گے۔چاوش اولو نے یاد دلایا کہ 2020 میں ترکی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک اٹلی ہے جس کی مقدار 970 ملین ڈالر ہے۔”اگر یہ اسی شرح پر جاری رہا تو ہمیں یقین ہے کہ اٹلی ہالینڈکو پیچھے چھوڑ دے گا، جس کی ترکی میں سرمایہ کاری 27 بلین ڈالر تک ہے۔