ترکی: ایرن محاصرہ آپریشن، 3 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا

   

تہران : ایرن محاصرہ۔29 آپریشن میں ایک اورنج لسٹ میں مطلوب دہشت گرد سمیت 3 دہشت گرد بے اثر بنا دئیے گئے ہیں: ترکی وزارت داخلہترکی کے ضلع حقاری کی تحصیل چْکرجا کے علاقے قازان میں ‘ایرن محاصرہ۔29 داخلہ سلامتی آپریشن ‘کے دائرہ کار میں 3 دہشتگردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں میں سے ایک اورنج لسٹ میں مطلوب تھا۔ترکی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حقاری ضلعی جینڈرمیری کمانڈ آفس کی طرف سے تحصیل چْکرجا کے علاقے قازان میں 10 اگست کو شروع کروایا گیا ‘ایرن محاصرہ۔29 آپریشن’ کامیابی سے جاری ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں ایک اورنج لسٹ میں مطلوب دہشت گرد سمیت 3 دہشت گرد بے اثر بنا دئیے گئے ہیں۔شام کے شمال میں بھی ترک مسلح افواج نے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے، 6 دہشت گردوں کو بے اثر بنا دیا ہے۔ترکی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “شام کے شمال میں ضلع ماردین کی سرحدی پٹّی پر بلا اشتعال فائرنگ کرنے والے PKK/YPG کے 6 دہشت گردوں کو ترک مسلح افواج کی طرف سے بے اثر بنا دیا گیا ہے۔