ترکی دیگر ممالک کا خیر خواہ نہیں :خورشید

   

انقرہ۔6مئی (سیاست ڈاٹ کام ) تیونس کے سابق وزیر اور پارلیمنٹ کے رکن مبروک خورشید نے ترکی پر لیبیا میں دہشت گرد بھیجنے کا الزام عاید کیا ہے۔ کہا کہ انقرہ کی حکومت ان کے ملک سمیت کسی دوسرے ملک کی خیر خواہ نہیں ہے۔فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں تیونسی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوغان تیونس، لیبیا اور الجزائر کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے لیبیا کو ہزاروں دہشت گردوں کے حوالے کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران ترکی نے 6 ہزار جنگجو لیبیا بھیجے۔ یہ دہشت گرد لیبیا، تیونس اور دوسرے پڑوسے ملکوں کے لیے بہت بڑی مصیبت ہیں۔ تیونس کی سرحد کے قریب لیبیا میں ترک نواز دہشت گردوں کی موجودگی تیونس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ تیونس کو اپنی حفاظت پر زیادہ خرچ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔