ترکی زلزلہ سانحہ۔600سے زائد افراد کی تلاش جاری

,

   

ترکی اور شام میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 50,000سے تجاوزکر گئی ہے
انقارہ۔ترکی میں 6فبروری کے تباہ کن زلزلے کے بعد تباہ ہونے والی عمارتوں کے حوالے سے 600سے زائد افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق وزیرانصاف بیکر بوز داگ نے ہفتے کے روز ٹیلی ویژن پر ریمارکس میں کہاکہ سانحہ کے سلسلے میں تعمیراتی ٹھکیداروں اور جائیدادکے مالکان سمیت تقریبا 184مشتبہ افراد کو پہلے ہی گرفتار کیاجاچکا ہے۔

ترکی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں اس شہر کے ایک میئر بھی شامل ہیں جہاں پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

اپوزیشن او رعمارتوں کے ماہرین نے ترک حکومت پر عمارت کے ضوابط کو نافذ کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا‘ اگرچہ صدر طیب اردغان نے کوتاہیوں کا اعتراف کیا لیکن انہوں نے تباہی کا ذمہ دار قسمت کوٹہرایاہے۔

ترکی اور شام میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 50,000سے تجاوزکر گئی ہے