ترکی سیریا میں اموات کی تعداد 8000کے قریب تلاش جاری

,

   

تلاشی مہمات او ر بچاؤ کے کاموں پر فی الحال جملہ 161329ٹیمیں کام کررہی ہیں۔
انقارہ/دمشق۔ ترکی اور شام دونوں ممالک میں ملنے کے نیچے سے مزید زندہ بچ جانے والوں کی شدت کے ساتھ تلاش کی جارہی ہے‘ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس ہفتہ کے شروعات میں ان دونوں ممالک میں آنے والے 7.8شدت کے تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7926تک پہنچ گئی ہے۔

سی این این کی خبر کے مطابق چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے نائب صدر فوات اوکتے نے کہاکہ اب تک کم ازکم 5894لوگوں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے‘ وہیں 34810دیگر زخمی ہیں‘ اسی کے ساتھ مزید انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی آنے والے دنوں میں تعینات کیاجائے گا۔ سیریا میں اموات کی تعداد بڑھ کر2032ہوگئی ہے۔

تازہ جانکاری میں شامی سیول ڈیفنس جو وائٹ ہیلمٹس کے طور پر جانی جاتی ہے کا کہنا ہے کہ شمال مغربی شام میں باغیوں کے علاقے کے اندر اموات کی تعداد 1220اور زخمیوں کی تعداد 2600تک پہنچ گئی ہے۔

مذکورہ گروپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سی این این کی خبر ہے کہ اس تعداد میں ”توقع ہے کہ ملبے کے اندر دبے ہوئے سینکڑوں خاندانوں کی موجودگی کے سبب اضافہ کی توقع ہے“۔

انہوں نے صبح کے زلزلے میں نقصان پہنچانے والے 400سے زائد مکمل طور پر تباہ عمارتیں جزوی طور پر تبادہ 1300سے زائد عمارتی اور ہزاروں دیگر تباہ عمارتوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہاکہ ‘ہماری ٹیمیں مشکل حالات میں تلاش او ربچاؤ کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں“۔

شامی سرکاری نیوز ایجنسی ایس اے این اے کے بموجب ملک کے حکومت کے زیرکنٹرول حصوں میں 812اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

منجمد موسمی حالات بچ جانے والوں کے لئے مزید خطرات پیدا کررہے ہیں اور بچاؤ کی کوششوں کو مزید پیچیدہ کررہے ہیں کیونکہ پیر کے روز ابتدائی زلزلے کے بعد سے علاقوں میں 100سے زائد جھٹکوں نے حالات بگاڑ کر رکھ دئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد روانہ کرنے اور حمایت کرنے کا 60سے زائد ممالک نے عہد لیاہے’وہیں میدان میں فی الحال 20انٹرنیشنل سرکاری تلاشی اوربچاؤ ٹیمیں ہیں۔ پیر کی صبح ترکی کے جنوبی صوہ برائے کھار ا مان مارس 7.8شدت سے زلزلے نے تباہی مچائی ہے جس کے بعد غازیان صوبہ میں کچھ منٹوں بعد6.4شدت کا زلزلہ آیاہے۔

امریکہ جیولوجیکل سروے (یوایس جی ایس) کے بموجب7.8شدت سے ائے زلزلے کے جھٹکہ غازیان ٹیپ میں نور داگی ایسٹ میں 23کیلو میٹر پر 24.1کیلو میٹر گہرائی پرتھا۔

تقریبا1:30بجے دوپہر کے قریب میں تیسرا زلزلہ 7.5شدت کا کھارامان مارس میں ائے جس کے متعلق عہدیداروں کے لئے ”زلزلوں کے بعد کا جھٹکا نہیں ہے“۔

ترکی کے جنوبی صوبہ کا ہاتیا اور شام کا شمالی حلب شہر میں سب سے زیادہ اموات پیش ائے ہیں وہیں لبنان‘ اسرائیل او رسائپرس میں بھی زلزلہ پیش آیاہے۔ ترکی صدر طیب رجب اردغان نے منگل کے روز زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تین ماہ کی اسٹیٹ ایمرجنسی کااعلان کیا۔