استنبول۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے آج وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو کو ایک جابر حکمران قرار دیا جنہوں نے فلسطینی بچوں کا قتل کیا ہے ۔ دونوں قائدین کے درمیان حال ہی میں تلخ اور تند الفاظ کا تبادلہ ہوا تھا۔ اردغان نے نیتن یاہو کو بچوں کا قاتل اور جابر حکمران قرار دیا ہے۔
