ترکی فٹبال اسکیٹنگ ورلڈ کپ میں ہندوستان پرعزم :عبدالقدیر

   

حیدرآباد: ترکی میں 21 نومبر سے 26 نومبر 2024 تک منعقد ہونے والے فٹبال اسکیٹنگ ورلڈ کپ میں 33 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے کوچ کے طور پر محمد عبدالقدیر (ایس اے ٹی جی کوچ) کو اس عہدہ پر نامزد کیا گیا ہے۔ ٹیم حیدرآباد ایرپورٹ سے روانہ ہوگی۔ اس موقع پر ہندوستانی ٹیم کے کوچ محمد عبدالقدیر نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ کوچ عبدا لقدیر نے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑیوں نے بہترین تیاری کی ہے لہذا بہتر نتائج کی امید ہے ۔معلنہ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں میں محمد عبدالرقیب الدین (تلنگانہ)، محمد نصیرالدین (آندھرا پردیش)، ٹھوٹا بھارگوا راکیش (تلنگانہ)، بیتوالا محمد حمزہ شہاب الدین (گجرات)، سالا نیترا (تلنگانہ) شامل ہیں جبکہجونیئر کھلاڑیوں میں محمد عبدالرحمن (تلنگانہ)، محمد علی اکبر (تلنگانہ)، بھوسا اننتا لکشمی گنگا پرساد (تلنگانہ)، آدتیہ اویناش موگرے (مہاراشٹر)، متھرا آراش (تلنگانہ)، مہاماریئم (تلنگانہ)، پسرلا ابھیجیت (آندھرا پردیش)، روہت تاواڈے (مہاراشٹر)، ویویک پٹیل (گجرات) شامل ہیں ۔