ترکی میں بغاوت کیس میں سابق فوجی جرنیلوں کو عمر قید کی سزائیں

   

انقرہ: ترکی کی ایک عدالت نے چہارشنبہ 30 دسمبر کو 2016 میں بغاوت کی ناکام کوشش میں مبینہ کردار ادا کرنے والے بعض سابق فوجی جرنیلوں سمیت درجنوں افراد کو عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔ اس معاملے کا تعلق انقرہ میں بری فوج کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے واقعات سے تھا، جس کی سماعت 2017 ء میں شروع ہوئی تھی۔ اس میں 132 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ان میں سے 92 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان میں کئی سابقہ بہت سینیئر فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 12 فوجیوں کی عمر قید کی سزا میں غیر معمولی سختی کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں انہیں پیرول پر رہا نہیں کیا جا سکے گا۔ 2016 میں صدر رجب طیب اردغان کی حکومت کا تختہ اْلٹنے کے لیے بغاوت کی جو ناکام کوشش کی گئی تھی، اس میں 250 افراد ہلاک ہوئے تھے۔