ترکی میں بوئنگ استعمال کرنے والی ایرلائینز پر امتناع

,

   

ہندوستان کا بھی فیصلہ ، کئی مغربی ممالک میں پروازوں پر امتناع عائد
استنبول / نئی دہلی /12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی ایرلائینز نے آج کہا کہ اس نے 12 بوئینگ 737 میکس طیاروں کو استعمال کرنے والی ایرلائینز کی پروازوں کو معطل کردیا ہے ۔ حبش ایرلائینز کے طیارے حادثہ کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے جس میں سوار تمام 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے ۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب امکان ہے کہ ہندوستان بوئینگ 737 میاکس طیارے استعمال کرنے والی ایرلائینز کمپنیوں کی پروازوں پر امتناع آج سے عائد کردے گا جبکہ کئی مغربی ممالک، امریکہ ، چین ، ارجنٹینا اور آفریقہ پہلے ہی بوئینگ طیاروں کی پرواز پر آج سے امتناع عائد کرچکے ہیں ۔ اتوار کے دن حبش ایرلائینز کا طیارہ حادثہ کاشکار ہوگیا تھا جس میں تمام مسافرین ہلاک ہوگئے تھے ۔یہ طیارہ عدیس ، ابابا ایرپو رٹ سے نیروبی کیلئے روانہ ہوا تھا لیکن پرواز کے کچھ ہی دیر بعد حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ کئی ہندوستانی ایرلائینز بھی وہی طیارہ استعمال کرتی ہیں ۔قبل ازیں مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی سریش پربھو نے کہا کہ وہ ڈی جی سی اے کو بوئینگ طیاروں میں اضافہ حفاظتی انتظامات کرنے کے احکام پہلے ہی جاری کرچکے ہیں ۔ ہندوستان بوئینگ طیارہ استعمال کرنے والی ایرلائینز کی پروازوں پر امتناع عائد کردیا ہے ۔