ترکی میں جرمنی کے 5 شہری دہشت گردی کے الزامات پر گرفتار

   

Ferty9 Clinic

انقرہ۔/5 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی حکام نے کردش عسکریت پسندوں سے وابستہ جرمنی کے 5 شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ موافق کردش میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ ترکی کے خلاف پروپگنڈہ پھیلارہے تھے۔ کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے ) پر پابندی ہے۔ اس تنظیم کو انقرہ کی جانب سے دہشت گرد گروپ قرار دیا گیا ہے۔ امریکہ اور یوروپی یونین نے بھی پی کے کے کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔ اس ہفتہ جن پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا انہیں انقرہ میں رکھا گیا ہے۔