ترکی میں زلزلےسےبےگھرہونےوالے 1.5 ملین افرادکیلئےدوبارہ گھروں کی تعمیرات، حکومت نے دلایا تیقن

   

انقرہ: ترکی میں اس ماہ کے تباہ کن زلزلوں کے بعد گھروں کی تعمیر نو کے لیے ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے اندازے کے مطابق 1.5 ملین افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ 6 فروری کے زلزلے میں 160,000 سے زیادہ عمارتیں منہدم ہوئے یا انھیں شدید نقصان پہنچا۔ ان میں 520,000 اپارٹمنٹس تھے۔ اس دوران ترکی میں 43,500 سے زیادہ اور پڑوسی ملک شام میں تقریباً 6,000 افراد ہلاک ہوئے۔ترکی کے صدر طیب اردگان نے ایک سال کے اندر گھروں کی تعمیر نو کا وعدہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ راحت کاری کے کاموں میں مصروف افراد کی حفاظت یقینی بنانا ہوگا۔ کچھ عمارتیں تو مابعد زلزلہ شدید متاثر ہوئی۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی پراجیکٹس کے لیے ٹینڈرز اور کنٹریکٹ کیے گئے ہیں۔ یہ عمل بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔