ترکی میں زلزلے کے جھٹکے

   

انقرہ ، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صوبہ ما نیسا میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ترکی کی ایمرجنسی سروس کے مطابق چہارشنبہ کو 1922 بجے صوبہ مانیسا کے کرکوک اور اقحصار شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ۔ صوبائی گورنر احمد ڈینز نے کہا کہ زلزلے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔