انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ترکی میں سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صدر نے عالمی تعاون پلیٹ فارم کے زیر اہتمام گیارہویں باسفورس سربراہ اجلاس میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ اردغان نے واضح کیا کہ ترکی کی عمل کردہ اقتصادی و سماجی پالیسیوں کی بدولت کورونا وبا کے پہلے سال میں ہم کم سے کم نقصان برداشت کرنے والے ممالک میں سے ایک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حفظان صحت کے مضبوط نظام کی بدولت ہم نے عوام کو کورونا ٹسٹ سے علاج تک ہرسہولیات مفت فراہم کی ہے۔