ترکی میں کشتی ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک

,

   

انقرہ، 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں پناہ گزینوں کو لے کر جا رہی ایک کشتی کے ہفتہ کو سمندر میں ڈوب جانے سے کم از کم 11 افراد کی موت ہو گئی اور آٹھ کو بچا لیا گیا ۔اناڈولو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 11 مہلوکین میں آٹھ بچے شامل ہیں ۔ترکی میں صوبہ ازمیر کے سسمے شہر کے نزدیک بحیرہ ایجیئن میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ جنگ و جدل اور ظلم و ستم سے بچ کر یورپ جانے کے دوران پناہ گزینوں کے لئے ترکی ایک اہم ٹھہرنے کا مقام ہے ۔ ترکی اب تک 36 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ بھی دے چکا ہے ۔ سنہ 2016 میں یورپی یونین اور ترکی کے ایک معاہدے کے ختم ہونے کے بعد حالیہ مہینوں میں ترکی کے ذریعے پناہ گزینوں کی یورپ جانے والے لوگوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ معاہدے کے مطابق ترکی نے مالی امداد کے بدلے پناہ گزینوں کو یورپ پہنچنے سے روکنے کے متعلق وعدہ کیا تھا ۔