رواں ماہ کے اوائل میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے انقرہ کا دورہ کیا۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس دورے سے ترکی اور اسرائیل کے درمیان حالیہ برسوں میں جاری کشیدگی ختم ہو گئی ہے۔ تاہم ترکی کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششیں اس دورے سے قبل سامنے آ گئی تھیں اور اس نے اس مقصد کے لیے ایک ٹی وی ڈرامے کو استعمال کیا۔ترکی میں ایک بڑی ڈرامہ سیریل تیار کیا گیا جس کی کہانی 1950ء کی دہائی میں ترکی میں موجود یہودی حلقوں کے گرد گھومتی ہے۔ ڈرامے کو Netflixکے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی نشر کیا گیا۔اسرائیلی صدر نے اپنے دورے میں استنبول شہر میں اْس علاقے کا بھی دورہ کیا جہاں اس ڈرامہ سیریل “The club” کی عکس بندی کی گئی۔