ترکی ناکام بغاوت:مشتبہ فوجی اہلکار گرفتار

   

انقرہ: ترکی میں سال 2016 کی ناکام بغاوت سے جڑے ہونے کے شبہ میں47 فوجی ملازمین کو ہفتے کو گرفتار کرلیا گیا۔این ٹی وی براڈکاسٹر کی رپورٹوں کے مطابق پولیس نے بھی مشتبہ لوگوں کو پکڑنے کے لئے ملک بھر میں ایک ساتھ مہم چلائی اور اب تک وہ 36 مشتبہ کو حراست میں لے چکی ہے ۔ترکی حکومت کا الزام ہے کہ امریکہ میں واقعہ ترکی مذہبی رہنما فتح اللہ گولن جولائی 2016 ء کی بغاوت کی کوشش کی سازش کرنے والا اہم ملزم ہے ۔اس بغاوت کی وجہ سے قریب ڈھائی سو لوگ مارے گئے تھے ۔اس کے بعد گولن کے حوالگی کی کوشش بھی کی گئی۔گولن کی قیادت میں ہوئی اس بغاوت کے سلسلے میں منگل کو بھی ملک کے 70 صوبوں میں وسیع مہم چلائی گئی اور 141 مشتبہ فوجی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا جن میں کچھ فعال طور پر ڈیوٹی میں بھی شامل تھے ۔ان سبھی پر گولن زیرقیادت نیٹ ورک سے جڑے ہونے کا شبہ ہے ۔