انقرہ : انسانی قدرو قیمت کی انجمنوں کی فیڈریشن
(IDDEF)
افغانستان کے لیے روانہ ہونے کی تیاری وں میں مصروف “تیسری گڈنیس ٹرین” کے ساتھ خطے میں امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔آئی ڈی ڈی ای ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ضرورت مندوں کے لیے شروع کی گئی ہنگامی امدادی مہم کے ساتھ مجموعی طور پر 93 ٹن انسانی ضرویات پر مشتمل سامان افغانستان پہنچایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے تعاون سے انقرہ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی “دوسری گڈ نیس ٹرین” کے دائرہ کار میں 73 ٹن امدادی سامان خطے میں پہنچایا گیا، جبکہ 20 ٹن امدادی سازو سامان مختلف مخیر حضرات کے عطیات سے تیار کردہ فوڈ پیکجز، سردیوں کے کپڑے اور حفظان صحت کی مصنوعات پر مشتمل ہے ٹرین میں بھیجا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری گڈنیس ٹرین کے 11 کنٹینرز میں ، 73 ٹن، اور 247 کلو گرام امدادی سامان فراہم کیا گیا جس میں خوراک، کپڑے، کمبل، صحت اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات فراہم کی گئی ہیں جوجمعہ کے روز افغانستان پہنچ جائے گی۔