ترکی کا S-400کی دوسری کھیپ خریدنے کا امکان

   

انقرہ : دفاعی صنعت کے چیئر مین اسماعیل دیمیر نے اعلان کیا کہ روس سے خریدے گئے S400 فضائی دفاعی نظام کی دوسری کھیپ کی خریداری ایجنڈے پر ہے۔اسماعیل دیمیر نے ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویڑن کارپوریشن سے انٹرویو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی دفاعی صنعتی مصنوعات اپنے ہم منصبوں کے مقابلے بہتر سطح پر ہیں، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں میں ملکی ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔روس سے S400 کی دوسری کھیپ کی خریداری کا حوالہ دیتے ہوئے، دیمیر نے کہا،”ترکی اسی فیصلے پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے جو اس نے شروع میں کیا تھا۔”انہوں نے واضح کیا کہ “دنیا میں ہمارے ATAK ہیلی کاپٹروں کی خاصی مانگ ہے۔ ATAK-2 ایک ایسا ہیلی کاپٹر ہو گا جو زیادہ بوجھ اٹھا سکتا ہے اور زیادہ صلاحیتوں کا حامل ہے۔ اسے اس وقت دنیا میں اپنی کلاس میں بہترین تصور کیا جاتا ہے۔