ترکی کورونا مریضوں کی فہرست میں تیسرے مقام پر پہنچ گیا

   

استنبول ۔کوروناکے بڑھتے معاملات کی وجہ پر ترکی روزانہ سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد میں عالمی سطح پر امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ترکی میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ معاملات کو رپورٹ کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد ہوا ہے۔ترکی کے وزارت صحت نے عالمی ادارہ صحت سمیت سائنسی دنیا کی جانب سے شدید تنقید کے بعد مثبت مریضوں کے علاوہ علامات کے بغیر مریضوں کو بھی روزانہ کی تعداد میں شامل کر لیا ہے۔مارچ سے تاحال ترکی میں بغیر علامات کے مریضوں کو روزانہ سامنے آنے والے معاملات میں شمار نہیں کیا جاتا تھا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ترکی میں 28 ہزار 351 نئے مریض سامنے آئے جن میں 6814 بغیر علامات کے مریض ہیں۔ نومبر 25کو ترکی میں کورونا سے 168 افراد ہلاک ہوئے جس کے ساتھ ملک میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 840 12ہوگئی ہے۔